کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی سٹی کورٹ سے ہتھکڑی سمیت فرار ملزم دوبارہ گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

کراچی ناصر کالونی پولیس چوکی اور تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سٹی کورٹ سے ہتھکڑی سمیت فرار ہونے والے ملزم شان ولد ممتاز احمد کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ یہ اہم کامیابی ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز کی نگرانی میں حاصل ہوئی۔
کراچی سی ویو پر گاڑی ریت میں پھنس گئی، ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نکال لیا

پولیس کے مطابق ملزم شان گزشتہ ماہ تھانہ گزری، ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں درج مقدمہ نمبر 141/2025 بجرم دفعہ 9(1)3B امتناع منشیات ترمیمی ایکٹ کے تحت گرفتار ہوا تھا، تاہم وہ دورانِ پیشی سٹی کورٹ سے پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا تھا۔

گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بمعہ ایمونیشن اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جو تھانہ الفلاح کی حدود سے چوری شدہ نکلی، جس کا رجسٹریشن نمبر 3206-KNU ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی سٹی کورٹ سے ہتھکڑی سمیت فرار ملزم دوبارہ گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!