سندھ حکومت کا فلاحی قدم: سیسی افسران کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ محنت کے تحت کام کرنے والے سیسی (سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن) کے افسران کے لیے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے بتایا کہ سیسی افسران کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر سندھ سے اٹلی کے قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

یہ اضافہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے لیے ہوگا، جن کا ہاؤس رینٹ الاؤنس اب 80 فیصد سے بڑھا کر 85 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کا اطلاق 13 فروری 2025 سے مؤثر ہوگا، جس کا فیصلہ سیسی کی گورننگ باڈی کے 171ویں اجلاس میں کیا گیا تھا۔

وزیر محنت شاہد تھہیم نے اس اقدام کو سیسی کے محنتی اور فرض شناس افسران کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے ایک احسن قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے تناظر میں ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ ناگزیر ہو چکا تھا، تاکہ افسران کو مالی لحاظ سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

شاہد تھہیم نے مزید کہا کہ سرکاری افسران کی فلاح و بہبود حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، اور افسران کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔

سیسی افسران نے حکومت سندھ کے اس فیصلے کو سراہا اور وزیر محنت کا شکریہ ادا کیا، جو مسلسل ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت کا فلاحی قدم: سیسی افسران کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!