فلسطینی مظلوموں سے اظہار یکجہتی، اہل حدیث یوتھ فورس کراچی کا احتجاجی مظاہرہ اور ریلی

 امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور ناظم اعلیٰ سینیٹر حافظ عبد الکریم کی خصوصی ہدایت پر آج بروز جمعہ، نماز جمعہ کے بعد "اہل حدیث یوتھ فورس کراچی” کے زیر اہتمام غزہ اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ ریلی جامع مسجد ابراہیم، جہانگیر آباد بس اسٹاپ سے شروع ہو کر ناظم آباد گولیمار چورنگی تک نکالی گئی۔

تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی، تین ہٹی میں سرکاری اراضی واگزار، شجر کاری کی تیاری

احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے ناظم سیاسی امور محمد اشرف قریشی، اہل حدیث یوتھ فورس کے سرکردہ رہنما حافظ عبد الحمید گوندل، ناظم التعلیم و التربیہ مولانا مفتی محمد رفیق سلفی، یوتھ فورس لوئر سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا نعمان اصغر، مسلم لیگ ق کراچی کے رہنما محمد جمیل خان، اور اہل حدیث مساجد رابطہ کمیٹی کے سرپرست محمد اعظم قاسمی نے کی۔

رہنماؤں نے اپنے جوشیلے خطابات میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری کو انسانیت کے خلاف وحشیانہ اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین پر جاری ظلم و ستم فسطائیت اور درندگی کی بدترین مثال ہے جس پر پوری دنیا کی انسانیت نوحہ کناں ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہزاروں فلسطینی شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور فلسطین میں بھی ان شاء اللہ ایک خاموش مگر عظیم انقلاب برپا ہوگا۔

رہنماؤں نے امت مسلمہ کو جھنجھوڑتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مصنوعات اور ان کی حمایت کرنے والی تمام کمپنیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے مسلمانوں کو ترغیب دی کہ رات کے وقت اٹھ کر قنوتِ نازلہ کے ذریعے فلسطینی مظلوموں کے لیے دعائیں مانگی جائیں اور اللہ سے یہود و نصاریٰ کی بربادی کی التجا کی جائے۔

ریلی کے دوران شرکاء نے فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف پرجوش اور فلک شگاف نعرے لگائے، جن سے فضا گونج اٹھی۔ اس موقع پر شرکاء کے چہروں پر غم و غصہ اور فلسطینی بھائیوں کے لیے محبت و ہمدردی نمایاں تھی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “فلسطینی مظلوموں سے اظہار یکجہتی، اہل حدیث یوتھ فورس کراچی کا احتجاجی مظاہرہ اور ریلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!