کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی کی زیر صدارت ڈی آئی جی آفس نیو ٹاؤن میں ایسٹر تقریبات کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1.71 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی
اجلاس میں ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی کورنگی سمیت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مسیحی نمائندوں نے اپنے علاقوں میں سیکورٹی سے متعلق مسائل اور خدشات سے آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے ہدایت دی کہ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز مسیحی کمیونٹی کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ چرچز اور مسیحی آبادیوں میں ہفتہ بھر پولیس نفری تعینات کی جائے گی، جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو موقع پر ہی شفٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید احکامات دیے کہ:
چرچز کے اطراف پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔
بڑے چرچز میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے باقاعدہ سرچنگ کرائی جائے گی۔
ہر اتوار چرچز پر خصوصی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ عبادات پرامن طریقے سے انجام دی جا سکیں۔
ڈی آئی جی عثمان غنی صدیقی نے مسیحی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ ایسٹ زون پولیس ان کی سیکورٹی کو اولین ترجیح دیتی ہے اور مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔
