جامعہ نورالقرآن کے تحت "غزہ قبلہ اول بیت المقدس ریلی” — اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر): مرکز جامعہ نورالقرآن کے زیر اہتمام فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف غزہ قبلہ اول بیت المقدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت عالمی روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ اور دیگر علمائے کرام نے کی۔

ایسٹر تقریبات کے دوران سیکورٹی انتظامات، ڈی آئی جی ایسٹ کی زیر صدارت اجلاس

ریلی کے شرکاء نے شدید نعرے بازی کی، جن میں "یہودیوں کا ایک علاج الجہاد الجہاد”، "فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو” اور "غزہ و فلسطین کے خون کا حساب دو” جیسے نعرے شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید محمد علی شاہ نے کہا کہ بیت المقدس کے ساتھ ہمارا ایمانی، روحانی اور اسلامی تعلق ہے۔ اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں اسلام دشمنی کی بدترین مثال ہیں، جنہیں فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین و غزہ پر غاصبانہ قبضہ کر کے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عرب لیگ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی دہشتگردی کو روکنے اور فلسطینیوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ "مظلوموں کی آہ اسرائیل کو جلد لے ڈوبے گی۔”

پاکستان سنی تحریک کے رہنما فہیم الدین شیخ نے کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی خاموشی نے ان اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں پوری اُمت مسلمہ، تاجر اور عوام یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ان کا مطالبہ تھا کہ عالمی عدالتوں میں اسرائیل کے خلاف کارروائی کی جائے اور بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فوج کو فوری طور پر نکالا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت اور فلسطینی عوام پر ظلم انسانیت کی تذلیل اور قابل مذمت جرم ہے، جس پر عالمی برادری کو فوری ایکشن لینا ہوگا۔

WhatsApp Image 2025 04 10 at 6.27.52 PM

One thought on “جامعہ نورالقرآن کے تحت "غزہ قبلہ اول بیت المقدس ریلی” — اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!