شاہ فیصل کالونی پولیس کی کامیاب کارروائی، تین مسلح ملزمان گرفتار

کراچی: شاہ فیصل کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سلمان ولد خلیل احمد، حماد ولد قمر محمود اور ظفر اقبال ولد اقبال حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس، دہشت گردی اور جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کا عزم

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا، جس میں ایک رائفل بمعہ دو میگزین اور 10 راؤنڈ، 30 بور کلوز لوڈ میگزین بمعہ 5 راؤنڈ، جبکہ تیسرے ملزم سے ایک اور رائفل بمعہ 10 راؤنڈ اور ایک خالی میگزین شامل ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تینوں ملزمان کے قبضے سے نقدی اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں، جو ممکنہ طور پر وارداتوں کے دوران چھینے گئے تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات نمبر 166، 167، اور 168 درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ملزمان کے دیگر ممکنہ جرائم کا سراغ لگایا جا سکے۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!