نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1.71 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست پر ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ضلع ساؤتھ: ایس ایس پی مہظور علی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، جرائم کی روک تھام کے لیے افسران کو اہم ہدایات جاری

یہ ریلیف اپریل سے جون 2025 کی سہ ماہی کے لیے لاگو ہوگا، اور اس کا فائدہ کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے صارفین کو حاصل ہوگا۔ البتہ لائف لائن صارفین اس رعایت سے مستثنیٰ ہوں گے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں حالیہ 10 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد عوام پر پڑنے والے مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے یہ تجویز پیش کی تھی، جسے نیپرا نے 4 اپریل کو ہونے والی سماعت کے بعد منظور کرلیا۔

فیصلے کے مطابق، پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی اضافی آمدنی کو عوامی ریلیف کی مد میں استعمال کیا جائے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عام صارفین کو بجلی کے بلوں میں براہ راست کمی کی صورت میں ریلیف ملے گا، جو مہنگائی کے اس دور میں ایک خوش آئند قدم ہے۔

62 / 100 SEO Score

3 thoughts on “نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1.71 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!