اسلام آباد (تشکر نیوز) پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا افتتاحی اجلاس آج شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں، ماہرینِ معیشت، اور مندوبین نے بھرپور شرکت کی۔
کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی کارروائی، ویگو گاڑی سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
افتتاحی تقریب میں امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے اعلیٰ عہدیدار ایرک مائیر نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے پاکستان کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا:
"میں پاکستان کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، اور اس فورم کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی حکام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔”
ایرک مائیر نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا اور سرمایہ کاروں کے لیے یکساں مواقع فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی منرل اور معدنی وسائل کی اہمیت کو متعدد بار اجاگر کر چکے ہیں، اور حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے متعدد کامیاب منصوبے سامنے آئے ہیں۔
ایرک مائیر کے مطابق:
پاکستان اور امریکہ کے درمیان سویابین کی تجارت کا دوبارہ آغاز ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
260 ہزار ٹن سویابین سے لدے چار بحری جہاز حال ہی میں پاکستان پہنچے ہیں۔
یہ تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے روابط کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متعدد پاکستانی طلبہ امریکہ کے ایکسچینج پروگرام کے ذریعے تعلیم حاصل کر چکے ہیں، جو دونوں اقوام کے درمیان دیرینہ دوستی اور عوامی سطح پر مضبوط رشتے کی علامت ہے۔
