کورنگی میں لگی آگ سے متعلق کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس، آئندہ 4 دن میں قابو پانے کی امید

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں کورنگی میں گزشتہ 11 دنوں سے جاری آگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اب تک کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ڈمپر ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا 16 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

اجلاس میں کاٹی کے صدر جنید نقی، ACKI کے سید غلام مہدی شاہ، ACHQ کی رابعہ سید، ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو، ریسکیو 1122، کے ایم سی، کورنگی کریک کنٹونمنٹ اور PRL کے افسران شریک ہوئے۔

اداروں نے کمشنر کراچی کو آگ بجھانے کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ 3 سے 4 دنوں میں آگ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔ کمشنر کراچی نے اب تک کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان شاء اللہ یہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تفریح کے لیے آنے والے افراد کو فلمبندی سے روکا جائے اور عوام کو آگ کے مقام سے دور رکھا جائے۔ کمشنر کراچی نے تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے آگ پر جلد قابو پایا جا سکے گا۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی میں لگی آگ سے متعلق کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس، آئندہ 4 دن میں قابو پانے کی امید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!