ڈمپر ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا 16 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی: آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے عائد کردہ وقت کی پابندیوں اور ڈمپر ٹرک مالکان کو درپیش مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

شرجیل میمن کے بیان پر علی خورشیدی کا سخت ردعمل، سندھ حکومت پر سنگین الزامات

لیاقت محسود نے بتایا کہ سندھ حکومت نے صبح 6 سے 10 بجے تک ڈمپرز کے روڈ پر چلنے پر پابندی عائد کی، جس پر ایسوسی ایشن نے مکمل عملدرآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ حادثات میں 249 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے صرف 17 اموات ڈمپرز سے ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثات کسی بھی وقت سڑکوں پر ہو سکتے ہیں، اور یہ حقیقت سب جانتے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز ٹیکس دینے والے ہیں، لینے والے نہیں، اور ہم وقت پر ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں، حتیٰ کہ مافیاز کو بھی دینا پڑتا ہے۔

لیاقت محسود نے خبردار کیا کہ اگر 10 یا 12 اپریل کو کوئی انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 16 اپریل کو ملک بھر کی سڑکوں پر بھرپور احتجاج ہوگا، اور جو سیاسی جماعتیں اس معاملے پر سیاست کر رہی ہیں، ان کے خلاف کراچی میں احتجاجی اجتماع ہوگا۔

انہوں نے مئیر کراچی، آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک سے مطالبہ کیا کہ دیگر بڑی گاڑیوں اور بسوں پر بھی وہی پابندیاں عائد کی جائیں، کیونکہ ایسوسی ایشن کی طرف سے قوانین پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے، جب کہ دیگر گاڑیاں بدستور چل رہی ہیں۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “ڈمپر ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا 16 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!