اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 8 آپریشنز کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2670 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً 64 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے ڈنمارک جانے والی ایک خاتون کے ٹرالی بیگ سے 6.570 کلوگرام مشکوک مواد برآمد کیا۔ پشاور میں ایک کوریئر آفس کے ذریعے وہاڑی بھیجے جانے والے پارسل سے 1.010 کلوگرام آئس پکڑی گئی۔

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی، چاغی سے سب سے بڑی کارروائی میں 2616.4 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔ اسلام آباد کے کاک پل ایکسپریس وے پر ایک ٹرک سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی اور ایک ملزم کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

صوابی میں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک گاڑی سے 15.6 کلوگرام چرس اور 2.4 کلوگرام افیون پکڑی گئی، جبکہ اس کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔

سیالکوٹ کے چائنہ چوک کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں کے قبضے سے 2 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ گوجرانوالہ میں ایک چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران ایک خاتون سے 1.8 کلوگرام چرس پکڑی گئی۔

لاہور کے مغل پورہ انڈر پاس کے قریب ایک خاتون اور موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 480 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ba219b17 a468 4b4b bc86 e8451a93d36c 5065ab14 2564 4433 8deb 8654da8206dd ae458e90 b1dd 4900 88f1 b392eb199e5c c26352f4 1c8c 47fb 978e aec4090a9276 4cbaeccf bd1d 4666 a13f 2a9ce213c52a e91f6145 bbdf 4c7a bf17 9bd32c867f54 08625e26 08e4 4e3b bca6 a5e26523358c

66 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!