شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک اور 4 زخمی کر دیا۔
پاکستان سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری، پنجاب سے 1336 افراد ڈی پورٹ
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب سرحد پار کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران حسن خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عبوری افغان حکومت سے بارڈر مینجمنٹ بہتر بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ اس قسم کی دراندازی کی کوششوں کا مستقل خاتمہ ممکن ہو۔
ترجمان نے مزید کہا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنا افغان حکام کی ذمہ داری ہے، اور پاکستان اس حوالے سے واضح مؤقف رکھتا ہے۔
علاقے میں اب بھی خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
