پشاور: طورخم بارڈر سے مزید 27 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے اپنے ملک منتقل ہو گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق فیز ٹو کے تحت اب تک 153 افغان باشندے افغانستان واپس جا چکے ہیں، جبکہ دونوں فیزوں میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 77 ہزار 434 افغان باشندے اپنے وطن منتقل ہو چکے ہیں۔
پاکستان سنی تحریک کا مزار سیدنا عبداللہ شاہ غازی پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت موقف
فیز ون کے تحت اب تک 2 ہزار 953 افغان باشندوں کو مختلف علاقوں سے ڈیپورٹ کیا جا چکا ہے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ افغان باشندوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل بھی جاری ہے، اب تک 850 افراد نے پاکستان سے افغانستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کو واپس جانے کے لیے دی گئی آخری تاریخ میں عید الفطر کی تعطیلات کے پیش نظر توسیع کر دی تھی۔
افغان سیٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والے افغان باشندے جو پاکستان کے حکام کے ذریعے جاری کیے گئے ہیں اور جن کی تعداد اقوام متحدہ کے مطابق 8 لاکھ ہے، اس تاریخ کے بعد افغانستان میں بے دخلی کا سامنا کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے 13 لاکھ سے زائد افغان باشندوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے باہر منتقل کیا جائے گا۔
