عید الفطر پاکستان سنی تحریک کے سربراہ شاداب رضا نقشبندی کا خصوصی پیغام

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دن اللہ کا شکر ادا کرنے اور خوشی منانے کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عید کے موقع پر شہداء اسلام کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے اور اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ یتیموں اور غریبوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔
اے وی ایل سی کی کارروائی: بدنام زمانہ کار اسنیچر گینگ کے کارندے گرفتار، سب انسپکٹر بھی ملوث نکلا

انہوں نے فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو ان کے حقوق کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم حکمران جہاد کا اعلان کریں تو فلسطین اور کشمیر کی آزادی ممکن ہو سکتی ہے۔

مزید برآں، انہوں نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے آئین کی بالادستی پر زور دیا اور کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے آئینی حقوق فراہم کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے عہدے کو عوامی خدمت کا ذریعہ بنائیں اور ملکی ترقی کے لیے حقیقی اقدامات کریں۔

شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اگر پاکستان کے حکمران بیرونی مداخلت ختم کرکے "میڈ ان پاکستان” پالیسی اپنائیں تو ملک میں خوشحالی آ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے لیے مسلمانوں کو مدینہ منورہ کی ریاست کو اپنا ماڈل بنانا چاہیے اور غیر مسلم طاقتوں پر بھروسہ کرنے کی بجائے اپنی خودمختاری پر توجہ دینی چاہیے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “عید الفطر پاکستان سنی تحریک کے سربراہ شاداب رضا نقشبندی کا خصوصی پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!