صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے اس کی تصدیق کردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقاتیں، سیکیورٹی اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال
ڈاکٹر عاصم کے مطابق صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، اور ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ خوش قسمتی سے ان کی حالت بہتر ہے اور وہ کراچی کے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اس سے قبل پیر کی رات صدر زرداری کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب، سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے صدر کے علاج کے لیے دبئی منتقلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی صحت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔