سلمان خان کی فلم سکندر کی ایڈوانس بکنگ توقعات سے کم

سلمان خان کی نئی فلم سکندر کی ایڈوانس بکنگ سے متعلق اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ یہ 10 کروڑ روپے تک پہنچے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا، جس کے بعد ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ فلم کی مجموعی کمائی بھی متوقع آمدنی سے کم ہو سکتی ہے۔
صدر پاکستان کی بلاول ہاؤس نوابشاہ میں پیپلز پارٹی قیادت سے ملاقات

سلمان خان کا دعویٰ

فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر سلمان خان نے کہا تھا کہ چاہے فلم اچھی ہو یا بری، یہ 200 کروڑ روپے سے زائد کمائی کرے گی۔

بین الاقوامی ریلیز اور سلمان خان کی واپسی

’سکندر‘ کو بھارت سمیت خلیجی ممالک، امریکا اور یورپ میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ فلم سلمان خان کی دو سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کا باعث بنی ہے۔ ان کی آخری فلمیں ‘ٹائیگر 3’ اور ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ 2023 میں ریلیز ہوئی تھیں۔

ٹریلر کی ریکارڈ توڑ مقبولیت

فلم کا ٹریلر 23 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے محض 24 گھنٹوں میں 4.5 کروڑ بار دیکھا گیا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ تھا۔ ٹریلر کو کم وقت میں شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کے ٹریلر سے زیادہ ویوز ملے۔

اسٹار کاسٹ

فلم میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا، نواب شاہ، کاجل اگروال اور سنیل شیٹی جیسے اداکار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سلمان خان کی فلم سکندر کی ایڈوانس بکنگ توقعات سے کم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!