ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات، عیدی و تحائف تقسیم

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے عیدالفطر کے موقع پر شہداء پولیس کے گھروں کا دورہ کیا اور اہل خانہ میں عیدی و تحائف تقسیم کیے۔

ایس ایس پی کیماڑی کی شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات، عید کے تحائف پیش

ایس ایس پی سینٹرل نے شہداء کی فیملیز کے ساتھ وقت گزارا، ان کے حالات زندگی دریافت کیے اور پولیس کی جانب سے فراہم کیے جانے والے روابط و تعاون کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

شہداء کے خاندانوں کا پولیس سے اظہارِ تشکر

شہداء پولیس کے اہل خانہ نے بروقت تنخواہوں و مراعات کی ادائیگی، اور عید، تہواروں و شہداء ڈے پر پولیس کی جانب سے یاد رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

شہداء کے اہل خانہ کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات

ایس ایس پی سینٹرل نے ویلفیئر انچارج ڈسٹرکٹ سینٹرل کو ہدایت دی کہ شہداء کے خاندانوں کی مسلسل خبرگیری کی جائے اور ان کے مسائل کے حل میں پولیس ہر ممکن تعاون کرے۔

شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے کہا:
"شہداء سندھ پولیس ہمارا فخر ہیں، اور آج شہر میں قائم امن ہمارے غیور شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔”

6 4 d4c7ee94 494e 4948 96c5 dc2602ec1ddf 3ac8f625 12de 408c 8643 c63f0637849d 55b56ec3 6612 41b1 84c5 12e1988d6fb5 085574db c7d9 4ec5 8af7 fe50807aa41b 630a52d0 6e3e 4370 9637 1cbe6b114c53 be8007a8 a60c 47b3 b1ab d2cd0cd2dbb9 34736042 1dd1 404b b002 9ef69f4127e0 d11d381d 5b67 4352 ac4d bf4e96ce9338

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!