کراچی: ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے شہدائے کیماڑی پولیس کے گھروں پر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور عید کے تحائف پیش کیے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ "شہداء ہمارا فخر ہیں، ہم ہر غم و خوشی کے موقع پر ان کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔”
ایس ایس پی ملیر کا شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات، عید کے تحائف پیش
انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کے حالات زندگی دریافت کیے اور بچوں کو عیدی، مٹھائی، تحائف اور گلدستے پیش کیے۔ ایس ایس پی کیماڑی نے کچھ وقت اہل خانہ کے ساتھ گزار کر ان کے جذبات سنے اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔
ضلع بھر میں شہداء کے گھروں پر دورے
ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایات پر ضلع کیماڑی کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی شہداء کے گھروں پر جا رہے ہیں، جہاں وہ اہل خانہ سے ملاقات کر رہے ہیں اور عید کے تحائف پیش کر رہے ہیں۔
یہ اقدام پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔