گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مزارِ قائد پر حاضری، یومِ پاکستان پر اتحاد و ترقی کا پیغام

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ پاکستان کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کا دن پاکستان کے قیام کی جدوجہد کی علامت ہے، اور ہمیں اس دن کی اصل روح کو سمجھتے ہوئے قومی اتحاد کو مضبوط کرنا ہوگا۔

شہر قائد: مصطفی عامر کیس کے پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف افواج پاکستان کی نہیں بلکہ پوری قوم کو متحد ہوکر لڑنی ہوگی۔ بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔

گورنر سندھ نے زور دیا کہ سیاسی قیادت کو قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے معاملات پر یکجا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دے کر امن کی راہ ہموار کی ہے اور اب تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور صدرِ پاکستان کے ویژن کے مطابق ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور آئندہ چند ماہ میں دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مزارِ قائد پر حاضری، یومِ پاکستان پر اتحاد و ترقی کا پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!