کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفی عامر کے کیس کی پیروی کرنے والے قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل، منتظر مہدی کو نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
کیماڑی پولیس کی کارروائی، خطرناک ڈکیت گرفتار
منتظر مہدی نے تصدیق کی کہ انہیں بلاواسطہ دھمکیاں دی گئی ہیں، اور ایک آڈیو میسج موصول ہوا ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ذاکر حسین سمیت دو دیگر ججز کے نام لیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے فہیم پہنور کا تعاقب کیا گیا، ان کی گاڑی کو ٹکر ماری گئی، اور حملہ آوروں نے شیشے توڑ کر گاڑی سے لیپ ٹاپ بھی چرا لیا۔
منتظر مہدی کے مطابق، انہیں موصول ہونے والی دھمکیوں کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے، اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موصولہ آڈیو کا فرانزک تجزیہ کروایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصطفی عامر کیس میں وائس ریکارڈنگ لیک ہونے کے بعد انہیں یہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔