نوشہرو فیروز کے سب ڈویژن کمالدیرو میں پولیس نے لاکھیر اور کلہوڑا برادری کے درمیان زمینی تنازع کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی، خوف و حراس اور خونریزی کو روکنے کے لیے بھرپور آپریشن کیا۔
ویسٹ پولیس کا رات گئے بڑا سرچ آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، منشیات فروش اور مفرور ملزمان شامل
ایس ایس پی نوشہرو فیروز سنگھار ملک کی قیادت میں بکتر بند گاڑیوں، ڈرونز اور پولیس موبائلز کے ہمراہ مختلف تھانوں کے افسران اور اہلکاروں نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین ملزمان زخمی ہوئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں بین الصوبائی گروہ کے خطرناک ڈاکو بھی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، جس میں ایک راکٹ لانچر، تین راکٹ لانچر گولے، ایک ایل ایم جی، پانچ ایس ایم جی، 25 میگزین، تین سنگل بیرل شاٹ گن، پانچ جی تھری رائفلز اور بڑی مقدار میں گولیاں شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کا بائیو میٹرک ڈیٹا حاصل کرلیا ہے تاکہ مزید تصدیق اور مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جاسکے۔