اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں سمیت مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہے۔ چھ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 176.315 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 48 لاکھ روپے ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، 132 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:

ملتان: شجاع آباد روڈ کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 715 گرام آئس برآمد، جس نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

دیگر کارروائیاں:

کراچی: سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب ٹرک سے 106.8 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

پبی، نوشہرہ: رکشہ میں چھپائی گئی 43.2 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

اسلام آباد: گولڑہ موڑ کے قریب گاڑی سے 20.4 کلوگرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار۔

میانوالی: کالا باغ روڈ پر ایک غیر ملکی سمیت تین ملزمان سے 3.2 کلوگرام آئس برآمد۔

ایم ون موٹر وے: اسلام آباد کے قریب ایک ملزم سے 2 کلوگرام چرس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

0aff22c0 5a25 4554 9696 5b05fd8d44db ef6af956 0818 4a29 82ca 84358f5ad9d1 6388c923 cf9d 46f9 b9f9 923b5ffb3665 386a8eb0 5c83 46bb baf8 9b5491858983 22a42197 5e36 4fb0 baaf 78c716072b3a 46adc1a5 8f75 49a3 b2f7 b2a9917324e2 9a286105 530f 4347 a542 25f0487497ab 7fcb59d5 9924 4af6 bc9a fb7cacc98de0

3faba168 34ba 4a78 9d55 ea8ded39f7e7

66 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں سمیت مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!