تعمیر لیاقت آباد ٹاون پروگرام کے تحت لیاقت آبادمیں مختلف پارکوں کا افتتاح

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

تعمیر لیاقت آباد ٹاون پروگرام کے تحت لیاقت آبادمیں مختلف پارکوں کا افتتاح
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن منصورہ اسپورٹس کمپلیکس، شرف آباد یو سی۔02 کا سنگ بنیادرکھا
کراچی کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے: حافظ نعیم الرحمن
کراچی میں اعلیٰ وفری تعلیم اول ترجیحات میں شامل ہوگی: حافظ نعیم الرحمن
آنے والے چار سال میں لیاقت آباد کو گلشن لیاقت آباد بنائیں گے: فراز حسیب
مورخہ؛۔04 جنوری2024


کراچی ( تشکُّر نیوز رپورٹنگ،) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے تزین و آرائش کے بعدطاہر شریف پارک، یوسی۔01، موسیٰ کالونی، اسامہ شہید پارک، یو سی۔ 02، اسحاق آباد، شاہ فیض الحسن پارک، یوسی۔06 بی ون ایریا لیاقت آباد کا افتتاح کیا۔

بعد از افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ اسپورٹس کمپلیکس، شرف آباد، یو سی۔02 کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر لیاقت آباد ٹاون کے چیئرمین فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، میونسپل کمشنر دریا خان پتافی، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈائریکٹر سینی ٹیشن، ناصر خان، ڈائریکٹر بی اینڈ آرشفقت، ڈائریکٹر الیکٹریکل، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس محمد نقی، فیلڈ انچارج عبدالوہاب و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ شاہ فیض الحسن پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ طویل عرصے سے لیاقت آباد میں تعمیر و ترقی کا کام تقریبا رکا ہوا تھا، یہاں پر کچرے کے ڈھیر تھے زیادہ تر پارکس تباہ حال تھے آج الحمدللہ ہمارے ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، معین عباس مدنی او ر ماشااللہ فراز حسیب کی پوری ٹیم موجود ہے جو تندہی ومستعدی سے اپنا کام کر رہی ہے۔اس کے علا وہ انہوں نے کہا کے دستیا ب بجٹ سے ٹاؤن چئیر مین لیاقت آباد فراز حسیب نے بھر پور کاموں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سے لیاقت آباد اور اس کے پارکس ہرے بھرے ہونے لگے ہیں۔

اس کے علاوہ حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین پر مظالم اور فلسطین پر حکومتی پالیسی پر شدیدتنقیدکی۔ کے۔الیکٹرک کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کے کراچی کی عوام کے ساتھ کے۔ الیکٹرک نے ظلم کا بازار گرم کیاہوا ہے لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ اپنے خطا ب میں انہوں نے عندیہ دیا کے جماعت اسلامی عوام کو ان کاجائز حق ہر لحاظ سے دلوانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔

                                                                                                فہیم مصطفی
                                                                                      ڈائریکٹر  انفارمیشن آفیسر   

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!