ملک کا دیوالیہ نکال دیا گیا سستی روٹی سستی بجلی اور مہنگائی کو ختم کرنے کے دعوئے دھرے رہ گئے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

مورخہ: 04-01-2024 حوالہ نمبر : PST( )
ملک کا دیوالیہ نکال دیا گیا سستی روٹی سستی بجلی اور مہنگائی کو ختم کرنے کے دعوئے دھرے رہ گئے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
حکمرانی کرنے والوں نے عوام سے وعدہ وفا نہیں کیا بلکہ منفی پالیسیوں سے غربت میں اضافہ کیا ہے،شاداب رضا نقشبندی
عوام کے ساتھ کب تک سوتیلی ماں کا سلوک ہوتا رہیگا،غریبوں کو ان کے حقوق دلانا چاہتے ہیں شاداب رضا نقشبندی
،جاگیردار،وڈیرے اور سرمایہ دار عوام کے حقوق میں رکاوٹ ہیں تعلیم کے دشمن نہیں چاہتے ملک ترقی کی جانب گامزن ہو،شاداب رضا نقشبندی
ہماری ساری کاوشیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضاکیلئے ہیں بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،شاداب رضانقشبندی
انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد پسے ہوئے عوام کو ان کے حقوق دلانا ترقی وخوشحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہے،شاداب رضا نقشبندی

 

 


کراچی (تشکُّر نیوز رپورٹنگ، ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان عوام کو ملا نہ سستی روٹی اور بجلی دعوئے کرنے والوں نے ملک کو مہنگائی کی بلند ترین سطح پر پہنچایا دیا ہے،ملک کا دیوالیہ نکال دیا گیا سستی روٹی سستی بجلی اور مہنگائی کو ختم کرنے کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے،حکمرانی کرنے والوں نے عوام سے وعدہ وفا نہیں کیا بلکہ منفی پالیسیوں سے غربت میں اضافہ کیا ہے،الیکشن وقت پر کرانا اوراسے شفاف بنانا نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،عوام کے ساتھ کب تک سوتیلی ماں کا سلوک ہوتا رہیگا غریبوں کو ان کے حقوق دلانا چاہتے ہیں، جاگیردار،وڈیرے اور سرمایہ دار عوام کے حقوق میں رکاوٹ ہیں،تعلیم کے دشمن نہیں چاہتے ملک ترقی کی جانب گامزن ہو غریب کا بچہ تعلیم حاصل کرکے ملک کو آگے لیکر جائے،ہمیں جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں کے چنگل سے غریب عوام کو نجات دلانا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر حیدر آباد سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکا ن محمد آفتاب قادری کراچی امیر غلام مرتضیٰ قادری موجود تھے،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ہماری ساری کاوشیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضاکیلئے ہیں،بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد پسے ہوئے عوام کو ان کے حقوق دلانا ترقی وخوشحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہے،دین اسلام کی سربلندی کیلئے یہود ونصاری ٰ کی اسلام دشمن پالیسیوں کو ختم کرکے مسلمانوں کو پوری دنیا میں تحفظ دلانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے تمام اکائیوں کو یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!