پاک افغان سیکورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ مکمل، طورخم تجارتی گزرگاہ آج شام 4 بجے کھولنے کا اعلان

پاک افغان سرحدی کشیدگی کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ کو آج شام 4 بجے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق، سرحدی راستہ مریضوں کے لیے بھی آج کھول دیا جائے گا، جبکہ عام شہریوں کی پیدل آمدورفت دو دن بعد بحال کی جائے گی۔
خیبر مقامی افراد نے سکیورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

ذرائع کے مطابق، پاک افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ میں متنازع تعمیرات کو بند کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے، اور جے سی سی اجلاس تک فائر بندی سمیت تمام تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے دو روز قبل پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان حتمی نشست منعقد ہوئی تھی، جس میں افغان حکام نے اس فیصلے پر آمادگی ظاہر کی۔

سیکورٹی حکام کے مطابق، 21 فروری کو افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود میں تعمیرات کے نتیجے میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ اس بندش کے نتیجے میں سرحد کے دونوں جانب ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئیں، اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

اب جب کہ سرحدی راستہ دوبارہ کھلنے والا ہے، کسٹم حکام نے اپنے تمام عملے کو طلب کرلیا ہے، جبکہ امیگریشن، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی اپنی خدمات بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ طورخم بارڈر کی بندش کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان یومیہ تقریباً 30 لاکھ ڈالر کا نقصان ہورہا تھا، جبکہ سالانہ تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

One thought on “پاک افغان سیکورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ مکمل، طورخم تجارتی گزرگاہ آج شام 4 بجے کھولنے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!