ڈیجیٹل پرائز بانڈز کا اجرا، لین دین موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگا

اسلام آباد: حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے اجرا کا اعلان کر دیا، جس کے تحت بانڈز کی خرید و فروخت اور انعامی رقم کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگی۔ نئے بانڈز پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا تاہم زکوٰۃ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
قومی سلامتی اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت، بیرسٹر گوہر کا وضاحتی بیان

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈز کی ملکیت کی منتقلی اور پلیجنگ کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں رقم قانونی ورثا کو جانشینی سرٹیفکیٹ کے مطابق ادا کی جائے گی۔

حکام کے مطابق ڈیجیٹل پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی، اور ہر پاکستانی بالغ شہری انہیں خریدنے کا اہل ہوگا۔

واضح رہے کہ موجودہ قوانین کے مطابق مینوئل پرائز بانڈز پر انعامی رقم پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 156 کے تحت فائلرز کے لیے 15 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔

3 thoughts on “ڈیجیٹل پرائز بانڈز کا اجرا، لین دین موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!