غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے سحری کے وقت غزہ میں 35 فضائی حملے کیے، جن میں دیر البلح، خان یونس اور رفح کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں فلسطینی بچوں سمیت کئی افراد شہید ہو گئے۔
ایمپریس مارکیٹ میں پتھاروں کے خلاف آپریشن پر شدید ہنگامہ آرائی، فائرنگ سے علاقہ میدانِ جنگ بن گیا
اسرائیلی فوج اور حکومت کا مؤقف
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے حماس کے ٹھکانوں پر کیے گئے، جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، یرغمالیوں کی رہائی سے بار بار انکار کے بعد فوج کو سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی۔
امریکا کو پہلے سے اطلاع
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حملوں سے قبل امریکا کو آگاہ کیا گیا تھا، جس پر وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے غزہ پر حملے سے پہلے امریکا کو اعتماد میں لیا تھا۔
حماس کا ردعمل
حماس نے اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی کو سبوتاژ کر رہا ہے۔ تنظیم نے متنبہ کیا کہ اس جارحیت کے بعد مغویوں کا مستقبل مزید خطرے میں پڑ جائے گا اور مذاکرات ختم کرنے کا ذمہ دار نیتن یاہو ہوگا۔
