کراچی میں کے ایم سی کے صدر ایمپریس مارکیٹ اور اطراف میں قائم پتھاروں کے خلاف آپریشن پر شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔ پتھارے داروں نے سخت مزاحمت کی، جس کے دوران شدید فائرنگ ہوئی اور گولیوں کی آوازوں سے پورا علاقہ گونجتا رہا۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کنٹانی میں بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
علاقے میں آدھے گھنٹے تک کشیدگی برقرار
آپریشن کے دوران ایمپریس مارکیٹ سے موبائل مارکیٹ تک کا علاقہ میدانِ جنگ بنا رہا۔ فائرنگ اور مزاحمت کے باعث عملہ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں لے آئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مکمل کنٹرول کر لیا گیا ہے، اور پتھارے ہٹانے کا آپریشن جاری رہے گا۔