ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈسٹرکٹ کورنگی نے صوبائی وزیر انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ، سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، ڈی جی نارکوٹکس اورنگزیب اکبر پھنور، ڈائریکٹر نارکوٹکس کراچی ریاض حسین کھوسو، اور ونگ انچارج وسیم خواجہ کی ہدایت پر دو بڑی کارروائیاں انجام دیں۔
تھانہ ملیر سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، 12 کلوگرام چرس برآمد، ایک مرد اور دو خواتین منشیات فروش گرفتار
کارروائی نمبر 1:
انڈس ہسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نارکوٹکس ٹیم نے موٹر سائیکل سوار شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 72 بوتل شراب برآمد کی گئیں۔
کارروائی نمبر 2:
چراغ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار منشیات فروش وقار عزیز گرفتار۔
وقار عزیز کے قبضے سے 6 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد۔
ملزم کی نشاندہی پر مچھر کالونی نزد الفلاح مسجد پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے مزید 9 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔
اہم انکشافات:
ملزم وقار عزیز کا تعلق ایک منظم منشیات فروش گروہ سے ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 4/25, 5/25 درج کر لیا گیا ہے۔
نارکوٹکس حکام کے مطابق ملزمان عادی مجرم ہیں اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
منشیات فروش گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
صوبائی وزیر انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے:
"ہمیں نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے، ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔”
