تھانہ ملیر سٹی کی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گروہ کے تین اہم افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تقریباً 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے، جو جیکب آباد سے کراچی فروخت کی نیت سے لائی گئی تھی۔
درخشاں تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی واردات، 24 گھنٹے بعد بھی پولیس ڈاکو گرفتار نہ کر سکی، متاثرہ شہری کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
گرفتار ملزمان کے نام درج ذیل ہیں:
اصغر علی شاہ ولد محمد شاہ
اشرف بی بی زوجہ محمد نواز
بادشاہ زادی زوجہ کاجل
پولیس کے مطابق، گرفتار شدہ افراد سے برآمد ہونے والی چرس شہری علاقوں میں سپلائی کے لیے لائی گئی تھی۔ مزید انکشافات اور گروہ کے دیگر ارکان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 141/2025 درج کر لیا گیا ہے، جو کہ CNSA 9(1)3D اور CNSA 9(1)3C کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور ملزمان کے ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔