ناظم آباد میں چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل قادری و عشقِ قرآن کانفرنس، ہزاروں عاشقانِ اسلام کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد میں یونائیٹڈ مسلم فورم (UMF) کے چیئرمین آصف رضا قادری کی رہائش گاہ بغدادی ہاؤس پر سالانہ محفل قادری و عشقِ قرآن کانفرنس کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام، تاجر برادری، سماجی شخصیات سمیت ہزاروں عاشقانِ رسولﷺ اور عاشقانِ قرآن نے شرکت کی۔
گرین ٹاؤن میں انجمن گجراں سندھ ڈبلیو اے کی اہم میٹنگ، زکات خورد برد کرنے والوں کے خلاف گجر قوم کا مؤقف واضح

کانفرنس کے مہمانِ خصوصی ممتاز اسلامی اسکالر علامہ شیخ حسان حسیب الرحمان نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں کہا کہ "ہمارے اسلاف نے پاکستان کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، اب وقت ہے کہ ہم متحد ہو کر وطن عزیز کے استحکام اور تحفظ کے لیے عملی جدوجہد کریں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ہمیں اپنے اکابرین کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔”

مفتی محمد ابراہیم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "قرآن کریم کے بغیر زندگی بے معنی ہے، ہمیں اپنے دلوں کا تعلق قرآن سے جوڑنا ہوگا تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔”

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ شاداب رضا نقشبندی نے یومِ تحفظ ختمِ نبوتﷺ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمان ہے، ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔” انہوں نے کہا کہ "یہی ایمان کا تقاضہ ہے کہ ہم ختم نبوت ﷺ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنیں۔”

محفل کے میزبان آصف رضا قادری نے تمام معزز مہمانوں، علمائے کرام اور عاشقانِ قرآن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "یونائیٹڈ مسلم فورم کا مشن ہے کہ وطن عزیز کو ترقی، خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنایا جائے۔” انہوں نے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ وطن سے غربت، ناانصافی اور بدامنی کا خاتمہ ہو اور پاکستانی عوام ایک مضبوط قوم بن کر ابھریں۔”

اس موقع پر چیئرمین آل تاجران سندھ اتحاد محمد کاشف صابرانی، جنرل سیکریٹری مقصود فراز اور دیگر مقررین نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں علامہ سید ڈاکٹر وقاص ہاشمی، انجینیئر ارشد محفوظ قادری، جمیل خان، صادق شیخ، سید جاوید شاہ جیلانی، آفتاب قادری، شہزاد قادری، علامہ صدیق نعیمی، ناصر حسین خان، رانا جاوید سیفی اور دیگر شامل تھے۔

معروف نعت خواں الحاج حافظ محمد طاہر قادری، سید عمیر شاہ، غلام مصطفیٰ قادری، زوہیب علی اشرفی، ذیشان قادری، کامران قادری، فہد غوث، عبد السمیع قادری نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہِ رسالتﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

اسٹیج پر سید رمیز رضا، عبداللہ بٹرا، آصف جائے جا، عمران الحسینی، تاجر رہنما عثمان شیخ، عمیر خان، سلمان رضوان، اویس فاروقی، حافظ سکندر، نوید صدیقی اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

اختتام پر وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، استحکام، شہداء پاکستان کے درجات کی بلندی اور جانثارانِ مصطفیٰ ﷺ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “ناظم آباد میں چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل قادری و عشقِ قرآن کانفرنس، ہزاروں عاشقانِ اسلام کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!