گرین ٹاؤن میں انجمن گجراں سندھ ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام گجر قوم کے معززین اور نوجوانوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گرین ٹاؤن کے رہائشی گجر برادری کے معزز افراد اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر صدر انجمن گجراں سندھ ڈبلیو اے محمد عمران گجر اور مرکزی کابینہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
کیپٹن احمد بدر شہید کی پہلی برسی، قوم کا خراجِ عقیدت، شہادت کا جذبہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد عمران گجر نے کہا کہ "گجر قوم کے مستحقین کا حق لوٹنے والے زکات خوروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔” انہوں نے کہا کہ "ہم نے زکات کے نام پر اپنی قوم کو لوٹنے والوں سے جواب طلب کیا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، جس کے بعد گجر برادری نے فیصلہ کیا ہے کہ اب زکات اور خیرات اپنے مستحق بھائی بہنوں کو خود پہنچائی جائے گی۔”
صدر عمران گجر نے کہا کہ "گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی قوم نے زکات خوروں کو آئینہ دکھایا ہے، جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے مجھ پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری گجر قوم جہاں بھی ہو، اپنے قریبی مستحقین کو تلاش کرے اور ان تک زکات و صدقات پہنچائے تاکہ اصل حقداروں تک ان کا حق پہنچ سکے۔”
میٹنگ میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ "شاہ لطیف ٹاؤن کے گجر نوجوانوں نے اپنے فنڈز اکھٹے کر کے اپنے علاقے کے مستحق گجروں کو براہِ راست امداد دی، جو کہ ایک قابلِ تقلید قدم ہے۔”
صدر محمد عمران گجر نے کہا کہ "ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب گجر قوم زکات چوروں کے گریبان تک پہنچے گی اور قوم اپنی کامیابی کی منازل طے کرے گی۔”
اجلاس کے آخر میں گجر قوم کے اتحاد، اتفاق، اور مستحقین کے حق کی ادائیگی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔