تاجر برادری کے مسائل پر قائم کمیٹی کا دوسرا اجلاس، کیس ٹو کیس فیصلے، پلاٹ و زمین واگذاری کا 24 گھنٹے میں حکم: وزیر داخلہ سندھ

کراچی (تشکر نیوز) — تاجر برادری کو درپیش مسائل، مشکلات اور تحفظات کے حوالے سے قائم سربراہی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کی۔

جعفر ایکسپریس حملہ: بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین

اجلاس میں پلاٹس، اراضی، غیر قانونی تجاوزات، بلڈرز اور ڈویلپرز کے دیگر مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ تاجر برادری کی جانب سے پیش کی گئی شکایات کو کیس ٹو کیس بنیاد پر زیر بحث لاتے ہوئے فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں اتحاد بلڈرز، رانا بلڈرز، کلیم الزمان بلڈرز، اویس گوڈیل اینڈ کمپنی، الغازی بلڈرز، ایمل ڈویلپرز، میری لینڈ بلڈرز، ایس اے ایف اینڈ کمپنی، کنگ بلڈرز، ایم ایس ایف کمپنی، سکندر اینڈ کمپنی، سامی بلڈرز، ناردن بلڈرز، ایچ ٹی جے بلڈرز کی جانب سے پیش کردہ شکایات اور رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے تمام پیش کردہ رپورٹس پر کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ دن کے اندر اندر حتمی رپورٹس تیار کر کے پیش کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ:

"پرانے کیسز کا فوری حل ممکن نہیں، مگر پیچیدگیوں کو دور کرکے تمام مسائل کا قابل عمل حل نکالا جائے گا۔”

ضیاء الحسن لنجار نے مزید کہا کہ:

"موجودہ حالات میں اگر کوئی زمین یا پلاٹ قابضین کے قبضے میں ہے تو تمام قانونی کاغذات کی تصدیق کے بعد 24 گھنٹوں میں واگذاری یقینی بنائی جائے گی۔”

تپہ داروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے اعلان کیا کہ:

"تمام تپہ داروں کو ضلعی سطح پر تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ منصفانہ کارروائی یقینی ہو سکے۔”

اجلاس کے دوران ایس ایچ او معمار کے خلاف تاجر برادری کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ:

"ایس ایچ او معمار کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور اس کی جگہ اچھی شہرت کے حامل افسر کو تعینات کیا جائے گا۔”

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بلاخوف جاری رہ سکیں۔

One thought on “تاجر برادری کے مسائل پر قائم کمیٹی کا دوسرا اجلاس، کیس ٹو کیس فیصلے، پلاٹ و زمین واگذاری کا 24 گھنٹے میں حکم: وزیر داخلہ سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!