تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کراچی ( 03 جنوری2024ء) میونسپل کمشنر افضل زیدی نے عام انتخابات سے قبل کراچی میونسپل کارپوریشن ( کے ایم سی)املاک پر سیاسی تشہیر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمشنر افضل زیدی نے کمشنر کراچی سہیل راجپوت کو خط لکھا جس میں مطالبہ کیا کہ کے ایم سی املاک پر سیاسی جماعتوں کی تشہیر پر پابندی لگائی جائے۔
خط میں کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بلدیہ عظمی کے املاک پرآویزاں نہ کیے جائیں اور کے ایم سی املاک پر وال چاکنگ کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط میں میونسپل کمشنر افضل زیدی نے کہا ہے کہ شہر کی دیواروں پروال چاکنگ اور جھنڈے لگانے سے خزانے پربوجھ پڑتاہے۔افضل زیدی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں میونسپل انفرااسٹرکچرکوسیاسی مقصدکیلئے استعمال کررہی ہیں، کھمبوں، فلائی اوور ز، انڈر پاسز پرجھنڈے ،بینرزلگانے سے گریزکریں۔الیکشن کمشنر سندھ ، محکمہ بلدیات، سیکریٹری بلدیات اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی خط ارسال کردیئے گئے ہیں۔
