کراچی: پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران سنگھم گینگ کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد انیس، محمد کامران، سرفراز اور شہزاد شامل ہیں۔
کیماڑی پولیس کا پٹھان کالونی میں گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ، بھاری مقدار میں مضرِ صحت سامان برآمد
کراچی: کارروائی تھانہ چاکیواڑہ کی حدود میں عمل میں لائی گئی، ملزمان سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ایک ٹینکی، دو وہیل، ایک ہینڈل، ایک جمپ سیٹ، ایک ہیڈ، تین انجن اور دیگر موٹر سائیکل کے پارٹس برآمد ہوئے۔
کراچی: برآمد شدہ موٹر سائیکل نمبر KLV-3000 کا مقدمہ تھانہ آرٹلری میدان میں جبکہ موٹر سائیکل نمبر KMA-2749 کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہے، دونوں مقدمات دفعہ 381A کے تحت درج کیے گئے۔
کراچی: گرفتار ملزمان پیشہ ور جرائم پیشہ افراد ہیں اور اس سے قبل بھی جیل جا چکے ہیں۔ مرکزی ملزم انیس عرف سنگھم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ سرفراز کا بھی سابقہ کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔
کراچی: ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے، مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں AVLC حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔