سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (SMTA) کے بورڈ نے گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کا باضابطہ کنٹرول سندھ حکومت کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی صدارت میں منعقدہ 14ویں اجلاس میں کیا گیا۔
اکوڑہ خٹک میں دھماکا، متعدد افراد زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
اجلاس کی تفصیلات:
اجلاس میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، میئر حیدرآباد کاشف شورو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایم ٹی اے کمال دایو، ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سکندر شیخ، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، کنسلٹنٹس اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اہم فیصلے:
گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کے مؤثر انتظام کے لیے ماہرین نے اپنی تجاویز پیش کیں۔
معاہدے سے متعلق قانونی دستاویزات محکمہ قانون کو بھیجنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بی آر ٹی منصوبے کے موجودہ ہیومن ریسورس ڈھانچے کو تین ماہ تک برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی۔
شرجیل انعام میمن کا بیان:
سندھ حکومت عوام کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کی منتقلی سے عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام مزید بہتر ہوگا۔
سندھ حکومت ان منصوبوں کی مزید ترقی کے لیے کام کرے گی۔
تیز، آرام دہ اور بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مزید اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
