کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں پانی کی لائنوں کے مرمتی کام کا معائنہ کیا اور ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
پی آئی اے کی نجکاری: مالیاتی مشیر کو 69 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا منصوبہ، حکومت کی نئی تجاویز زیر غور
میئر کراچی نے مرمتی کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ رساؤ ختم ہونے سے لیاری، صدر، اولڈ سٹی ایریا، اور کلفٹن میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
متاثرہ علاقوں میں بہتری کی امید
مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، اور ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی بہتر ہوگی۔ میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک سے قبل تمام رساؤ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی لائنوں کی مرمت کا مقصد ماہِ رمضان کے دوران شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے، کیونکہ فراہمی و نکاسی آب کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔

