کراچی (اسٹاف رپورٹر): ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے سینٹرل شاہراہِ نور جہاں پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ شب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایت پر پولیس کی ٹیم نے KDA گراؤنڈ بلاک U نارتھ ناظم آباد کراچی کے قریب اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا، جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان آبزرور کے چیئرمین فیصل زاہد ملک کی ملاقات
پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ ایک ملزم بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت عبدالرحمن ولد مطلوب حسین کے نام سے ہوئی، جب کہ دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت محمد نوید ولد قمر الدین کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل، ایک 9 ایم ایم لوڈ میگزین، 4 موبائل فون، اور ایک موٹر سائیکل نمبر KLQ-3392 برآمد ہوئی، جو کہ تھانہ گلبہار سے چھینی گئی تھی اور اس پر مقدمہ 41/2025 درج ہے۔
پولیس کے مطابق، ملزمان کا ایک اہم کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جس کے مطابق ان ملزمان نے ایک شخص سے دوران واردات موٹر سائیکل چھینی تھی اور گولی مار کر اسے زخمی کر دیا تھا۔ اس واردات کی CCTV فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی جس میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزمان کے خلاف درج مقدمات:
مقدمہ الزام نمبر 113/2025 بجرم دفعہ 353/324/34 تھانہ شہارہ نور جہاں
مقدمہ الزام نمبر 114/2025 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ شہارہ نور جہاں
مقدمہ الزام نمبر 115/2025 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ شہارہ نور جہاں
ملزمان کا سابقہ ریکارڈ:
محمد نوید ولد قمر الدین:
Fir No 834/2020 u/s 5/5-A PS Sh Noor Jahan
عبدالرحمن ولد مطلوب حسین:
Fir No 172/2016 u/s 23(i)A PS Sh Noor Jahan
Fir No 39/2019 u/s 23(i)A PS SIU
Fir No 541/2020 u/s 6/9-B PS Sh Noor Jahan
Fir No 473/2021 u/s 392/397/34 PS North Nazimabad
Fir No 1287/2021 u/s 23(i)A PS Temuria