پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان آبزرور کے چیئرمین و سی ای او فیصل زاہد ملک نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں میڈیا کو درپیش چیلنجز، جعلی خبروں کے پھیلاؤ اور ذمہ دارانہ صحافت کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ فیصل زاہد ملک، جو 101 فرینڈز آف چائنا کے سینئر وائس چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میڈیا اینڈ براڈکاسٹنگ کے کنوینر بھی ہیں، نے میڈیا انڈسٹری کے مسائل اور اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
ضلع وسطی میں شجرکاری مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر کی شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ "مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے” اور میڈیا کو ریاست اور عوامی مفاد کے تحت کام کرنا چاہیے تاکہ معاشرہ جھوٹے پراپیگنڈے سے محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے گورنر ہاؤس میں سیمینارز اور ورکشاپس کے سلسلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دینا ضروری ہے۔
گورنر نے مرحوم زاہد ملک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور فیصل زاہد ملک کی جانب سے یوتھ انگیجمنٹ اور خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔