پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، ٹیم کمبی نیشن بھی فائنل

کرائسٹ چرچ (تشکر نیوز) — پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی 5 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی نیوزی لینڈ کے خوبصورت شہر کرائسٹ چرچ کے پورٹ ہلز میں کی گئی۔

امریکا کا پاکستان سمیت 43 ممالک پر سفری پابندیوں پر غور، ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی زیرِ غور

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی محمد حارث نے کی جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی شریک ہوئے۔

سیریز سے قبل قومی ٹیم کا کمبی نیشن بھی طے پا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اوپننگ جوڑی کے طور پر عمیر بن یوسف اور حسن نواز میدان میں اتریں گے، جب کہ مڈل آرڈر میں محمد حارث، سلمان علی آغا، اور عرفان نیازی شامل ہوں گے۔

ٹیم کے آل راؤنڈرز میں شاداب خان (نائب کپتان) اور خوشدل شاہ ہوں گے۔
فاسٹ باؤلنگ کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، اور جہانداد خان سنبھالیں گے، جبکہ ابرار احمد بطور اسپیشلسٹ اسپنر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ اتوار کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری میں مصروف ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، ٹیم کمبی نیشن بھی فائنل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!