ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

کراچی: ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس کورس میں 655 نئے بھرتی شدہ مرد و خواتین نے تربیت حاصل کی۔ تربیت کے دوران، ریکروٹس کو نہ صرف ایوی ایشن سیکیورٹی کے جدید طریقہ ہائے کار سکھائے گئے بلکہ جسمانی طور پر سخت اور کٹھن مراحل سے گزارا گیا تاکہ وہ کسی بھی مشکل صورتِ حال سے نمٹنے کے قابل ہوں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان آبزرور کے چیئرمین فیصل زاہد ملک کی ملاقات

تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل محمد اویس دستگیر ہلالِ امیتاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کور کمانڈر کی آمد پر پریڈ کی جانب سے انہیں جنرل سلامی پیش کی گئی۔

کور کمانڈر نے ڈائریکٹر جنرل ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس، میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا اور اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔

خطاب کے دوران، کور کمانڈر نے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں کی فول پروف سیکیورٹی اور امن و امان کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کے شہدا کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر، کور کمانڈر کراچی نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ریکروٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی افرادی قوت میں ایک مثبت اضافہ ثابت ہوں گے۔

c9ae2013 e312 485b 98ca d27c952ba330 f4f6bd84 efba 4e29 9657 76fb8c9985e0 d4e88a11 0168 4940 af88 86e53fd61708 890b43d3 9213 4a0b ab06 2e4824714fe4 6dc27730 185e 4282 80fc 9f55223e57fd 62ab7c6f 9b30 4fe8 bf05 1eac148f1748 21295fb1 abf1 4fd9 9f2d bb6e45fd54fb 9a6db857 0b74 4b0e 94e8 36fb18386f2b 7a989897 584e 4b31 86d5 aadf6adf9356 cfc531c8 da59 41ef b5a9 3e5fd1187586 c2b1cb88 d472 4fac be09 8fd890b9a908 e651e869 2810 4f7c 9a99 ba56a4c7954b 867979c7 8bb0 4a2a 8488 c46168636c8d

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!