ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنل، موٹر سائیکل لفٹر اور منشیات فروش گرفتار

کراچی – ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران ایک اسٹریٹ کرمنل، ایک موٹر سائیکل لفٹر اور دو منشیات فروش گرفتار کر لیے۔
جہانگیر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان کو تھانہ نبی بخش، کلاکوٹ اور چاکیواڑہ کی حدود سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز، ایک چوری شدہ موٹر سائیکل اور 150 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔

ملزمان کی شناخت کامران، جمیل، تحسین احمد اور ہیرا کے ناموں سے ہوئی ہے، جو کہ عادی جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کامران اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل (نمبر KQU-2314) کے چوری کا مقدمہ تھانہ پاک کالونی میں درج ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر دیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنل، موٹر سائیکل لفٹر اور منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!