کورنگی میں ٹرک جلانے کا مقدمہ درج، آفاق احمد نامزد

کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹرک جلانے کے واقعے کا مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

لیبیا کشتی حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق، 37 کو بچالیا گیا

یہ مقدمہ متاثرہ ٹرک ڈرائیور فرید خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق، آفاق احمد کے حکم پر ہی ٹرک کو آگ لگائی گئی، کیونکہ انہوں نے ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

مدعی نے مزید الزام عائد کیا کہ اس کی گاڑی کو جلانے کی وجہ آفاق احمد کا دھمکی آمیز ویڈیو بیان ہے، جس میں انہوں نے ہیوی ٹریفک کو روکنے کی ہدایت دی تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

90c4ffec f385 4ef2 870c 85d8f8ded4b5

57 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی میں ٹرک جلانے کا مقدمہ درج، آفاق احمد نامزد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!