انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 6 کامیاب کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 98 لاکھ سے زائد مالیت کی 96.807 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی اور 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
تھیلیسیمیا اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے نادرا سکھر میں خصوصی ڈیسک قائم
پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ایک مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2.007 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ نوشہرہ میں امن گڑھ کے قریب ایک کار سے 52.8 کلو گرام چرس برآمد ہوئی اور 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
شیخوپورہ میں فیروز والا کے قریب ایک کار کے خفیہ خانوں سے 16.8 کلو گرام افیون برآمد کی گئی، جس پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ گجرات میں چناب ٹول پلازہ کے قریب ایک کار سے 12 کلو گرام چرس برآمد ہوئی اور 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
نیشنل ہائی وے حیدر آباد میں ایک ہوٹل کے قریب سے ایک ملزم کے قبضے سے 9.6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ ایک اور کارروائی میں حیدرآباد کے پیٹرول پمپ کے قریب سے ایک ملزم کے پاس سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

