چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن کی ملاقات

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن کی ملاقات جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں دونوں عسکری قیادت نے خطے کی موجودہ صورتحال، باہمی اسٹرٹیجک مفادات اور میری ٹائم اشتراک پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل زہیر احمد بابر صدیو کا سلطنت عمان کا کامیاب دورہ

دونوں عسکری رہنماؤں نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے مابین امن اور استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ تعاون کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری قیادت نے باہمی اشتراک کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!