سال 2023 میں پاکستانیوں نے کن شخصیات کو زیادہ سرچ کیا؟
(ویب ڈیسک )
سال 2023 کے اختتام پر پاکستانیوں نے کن شخصیات کو سب سے زیادہ سرچ کیا، سرچ انجن نے فہرست جاری کردی۔
گوگل کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں سال 2023 کے دوران پاکستانیوں نے، سوشل میڈیا شخصیات سے لیکر فلمی ستاروں اور کھلاڑیوں کو بھی خوب سرچ کیا ۔ اس کے علاوہ فلموں، سیاسی شخصیات اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت کچھ سرچ کیا۔
2023 وہ سال ہے جب پاکستان میں زیادہ تر لوگ کرکٹرز اور سوشل میڈیا اسٹارز کے بارے میں گوگل پر سرچ کرتے رہے۔
پاکستان میں اس سال لوگوں نے جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ ہیں۔
درج ذیل میں اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات کے نام جانیں۔
