ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تھانہ تیموریہ اور تھانہ اجمیر نگری کے پولیس افسران و اہلکاروں کو جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی اور بہادری پر تعریفی اسناد (CC-I) اور کیش ریوارڈ سے نوازا۔
تقریب میں ڈی آئی جی ایڈمن ذوالفقار لاڑک، اے ڈی آئی جی ایڈمن عمران شوکت، اور ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی بھی شریک تھے۔
تھانہ اجمیر نگری سے انعام پانے والوں میں ایس ایچ او سب انسپکٹر سرفراز، کانسٹیبلان عباس شاہ، محمد ذیشان خان، طارق، آصف نواز خان، اور سید ال رضا شامل ہیں۔ تھانہ تیموریہ سے ایس ایچ او سب انسپکٹر شاہد تاج، ہیڈ کانسٹیبل پھٹان خان، اور کانسٹیبلان زیشان و ارسلان کو انعامات سے نوازا گیا۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ایمانداری اور لگن کے ساتھ جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔