راولپنڈی، 30 جنوری 2025: میر علی میں مادر وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار کی نماز جنازہ چکلالہ چھاؤنی، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
بلال کالونی پولیس اور CPLC کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، شہید کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سمیت پاک فوج کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، سپاہیوں، اور شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر قوم کے بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا، "ایسی عظیم قربانیاں قوم کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ اور پرامن پاکستان کو یقینی بناتی ہیں۔”
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ میجر حمزہ اسرار نے مادر وطن کا بے جگری سے دفاع کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی، اور ان کی قربانی ملک کی سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہے۔
