آئی خان ڈی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر میں حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک تشکُّرنیور) میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔
ترجمان مولانا فضل الرحمان مفتی ابرار کے مطابق مولانا فضل الرحمان بڑے قافلےکے ساتھ اپنے بیٹے مولانا اسجد کے ولیمے میں جارہے تھےکہ یارک انٹرچینج پر قافلے پر حملہ کیا گیا۔
ترجمان مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی۔
ترجمان نے بتایا ہےکہ ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان حملے میں محفوظ ہیں۔
فائرنگ مولانا فضل الرحمان پر نہیں ہوئی: پولیس
پولیس کے مطابق مولانا فضل الرحمان محفوظ ہیں، یارک انٹرچینج ٹول پلازہ پر فائرنگ ہوئی، مولانا فضل الرحمان کی گاڑی پیٹرول بھروانے کے لیے رکی تھی، فائرنگ مولانا فضل الرحمان پر نہیں ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
واقع ےکی فوری تحقیقات کرائی جائے: ترجمان جے یو آئی
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے، بارہا متنبہ کرچکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لیے حالات سازگار نہیں، انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملاً کوئی اقدام نہیں کیا جاتا۔
ترجمان نے مطالبہ کیا ہےکہ واقعےکی فوری تحقیقات کرائی جائے، ادارےاپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔
ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا ہےکہ کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔
