...

پیپلز پارٹی کے پاس کرپشن سے حاصل کیا بہت پیسہ ہے ایم کیو ایم انہیں عام انتخابات میں سرپرائز دے گی، سید مصطفیٰ کمال

موجودہ دور میں اپنے حقوق جمہوری طریقوں اور مروجہ اصولوں کے مطابق حاصل کرنے میں ہی قوم کی بقاء ہے، سید مصطفیٰ کمال

پیپلز پارٹی کے پاس کرپشن سے حاصل کیا بہت پیسہ ہے ایم کیو ایم انہیں عام انتخابات میں سرپرائز دے گی، سید مصطفیٰ کمال

چند گھنٹوں میں ہزاروں ایم کیو ایم ووٹرز کا ڈیجیٹل اندراج سرجانی کے لوگوں کا منفرد کام ہے، مصطفی کمال

ایم کیو ایم پاکستان سرجانی ٹاؤن کے زیرِ اہتمام منعقد مقابلہ برائے ڈیجیٹل ووٹنگ فہرست عام انتخابات 2024ء کی تقریب سے سینئر ڈپٹی کنوینر سیّد مصطفٰی کمال کا کارکنان سے خطاب

کراچی(تشکُّر نیور اخبار 31 دسمبر 2023ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سرجانی ٹاؤن کے زیرِ اہتمام منعقد مقابلہ برائے ڈیجیٹل ووٹنگ فہرست عام انتخابات 2024ء  کی تقریب سے سینئر ڈپٹی کنوینر سیّد مصطفٰی کمال کا خطاب، کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سیّد مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ گذشتہ آٹھ ماہ سے ہماری ڈیجیٹل مہم چل رہی ہے اور آج سرجانی ٹاؤن سے ایک ٹرینڈ سیٹ کر دیا گیا ہے، پوری دنیا ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے یہ دیکھ رہی ہے کہ آج ایم کیو ایم نے سرجانی میں ایک انوکھا کام کیا ہے، یہ بہت بڑا کام اور ظالم کے خلاف علمِ جہاد بُلند کرنے کے مترادف ہے، سرجانی کے لوگوں نے چند گھنٹوں میں ہزاروں ایم کیو ایم کے ووٹرز کا ڈیجیٹل اندراج کیا ہے ہمیں ایسے پروگرامز کو زیادہ سے زیادہ پھیلانا ہے اور اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہے ظالموں کا انجام 8فروری2024 کے انتخابات میں کربناک ہے، *سیّد مصطفٰی کمال* کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں اپنے حقوق جمہوری طریقوں اور مروجہ اصولوں کے مطابق حاصل کرنے میں ہی قوم کی بقاء ہے اس ضمن میں ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دعوت دے کر اپنے ساتھ جوڑیں اور جمہوری طاقت سے ظالم کا ہاتھ روکیں مظلوموں کو طاقت اللہ کی مرضی کے بغیر نہیں مل سکتی، آج مظلوم اپنے حصے کی کوشش کر رہا ہے یعنی اللہ کی مدد یقینی ہے، ہم اب پورے کراچی میں آپ کا کیا گیا کام دہرائیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس کرپشن سے حاصل کیا بہت پیسہ ہے اُنہوں نے بہت سی سازشیں اسی حرام مال کے دم پر تیّار کر رکھی ہے، ایم کیو ایم انہیں عام انتخابات میں سرپرائز دے گی، ایم کیو ایم نے انتخابات سے پہلے ہی ایسا ماحول بنا دینا ہے کہ کسی دوسری جماعت کو اپنی کامیابی کا شائبہ بھی نا رہے، جس جیت کا منظر ہم دیکھ رہے ہیں اس میں لاکھوں لوگوں کی شمولیت درکار ہے، یہ صرف کارکنان کی بھرپور محنت سے ہی ممکن ہوگا، اِس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی سید شکیل احمد، این اے کمیٹی، سی او سی ارکان، مرکزی شعبہ اطلاعات و ڈیجیٹل میڈیا کمیٹی کے ذمّہ داران، سرجانی ٹاؤن اور یوسیز کے زمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.